نئی دہلی،7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی مرکزی حکومت کے نئے اطلاع اور ٹیکنالوجی (آئی ٹی) رہنما خطوط پر عمل کرنے میں ناکامی کے سلسلے میں منگل کو کھینچائی کی۔
جسٹس ریکھا پلی کی بنچ نے ٹوئٹ کے وکیل سے کہا کہ کمپنی ایک مقامی شکایت افسر (آر جی او) کی عبوری تقرری کو واضح کرنے میں ناکام رہی اور ایسا کرکے اس نے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔ یہ صرف عبوری تھا۔
بینچ نے ٹوئٹر کی نمائندگی کررہے سینئر وکیل ساجن پوویا سے کہا کہ اگر ٹوئٹڑ کو لگتا ہے کہ وہ ہمارے ملک میں جتنا چاہیں اتنا وقت لے سکتے ہیں تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹوئٹر کی جانب سے ان کی دلیل میں کہا گیا تھا کہ وہ افسر کی تقرری کے عمل میں تھا اور ایک عبوری شکایت افسر کو مقرر بھی کیا تھا، لیکن انہوں نے تین ہفتے بعد ہی استعفی دے دیا۔عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 8 جولائی یعنی کل کےلئے مقرر کی ہے۔